عروج کیانی کی زیر سرپرستی جہلم میں فلڈ لائٹ نیزہ بازی مقابلے کا انعقاد، خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کا عزم
جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز خاتون، عروج کیانی نے جہلم میں دو روزہ فلڈ لائٹ نیزہ بازی مقابلے کے موقع پر الیون نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہیدوں، غازیوں اور سواروں کی سرزمین ہے۔ ہم نے اس عظیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے نیزہ بازی کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خواتین کو بھی اس روایتی کھیل میں بھرپور شرکت کا موقع ملے تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ عروج کیانی نے مزید کہا کہ ہم ایک نیزہ بازی اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس قدیم اور باوقار کھیل سے مستفید ہو سکیں۔
یہ فلڈ لائٹ مقابلہ نہ صرف علاقائی ثقافت کا عکاس تھا بلکہ نوجوانوں میں کھیل کے جذبے کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ عروج کیانی کی کاوشیں نیزہ بازی کے فروغ میں ایک نیا باب رقم کر رہی ہیں۔
انٹرویو دیکھنے کے لیئے لنک کلک کریں






