0

پنجاب بھر میں اسکول 28 مئی سے 14 اگست 2025 تک بند رہیں گے نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں اسکول 28 مئی سے 14 اگست 2025 تک بند رہیں گے نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نامہ نگار+الیون نیوز) حکومت پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 28 مئی 2025 سے 14 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔

مزید برآں، تمام دوپہر کے اسکول 21 مئی 2025 سے ہی بند کر دیے جائیں گے۔ تمام اسکولز 15 اگست 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خالد نذیر وٹو کے دستخط سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (DEAs) کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ نوٹیفکیشن تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹرز، اور متعلقہ اداروں کو معلومات اور کارروائی کے لیے بھیجا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں