0

سرائے عالمگیر نہر حادثہ: 6 ماہ کی انابیہ خالد کی لاش 8 روز بعد رسول بیراج سے مل گئی

سرائے عالمگیر نہر حادثہ: 6 ماہ کی انابیہ خالد کی لاش 8 روز بعد رسول بیراج سے مل گئی

سرائے عالمگیر (چوہدری ظفر ) آٹھ روز قبل پیش آنے والے افسوسناک نہر حادثے میں ڈوبنے والی 6 ماہ کی بچی انابیہ خالد کی لاش آج رسول بیراج سے برآمد کر لی گئی۔ یاد رہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک گاڑی نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک شیر خوار بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمز اور غوطہ خور مسلسل بچی کی تلاش میں مصروف تھے۔ آج کچھ دیر قبل بچی کی لاش رسول بیراج کے قریب سے برآمد ہوئی جس کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ایک بار پھر گہرے غم میں ڈوب گئی۔

بچی کی نمازِ جنازہ آج رات 11 بجے پنڈی خیرا، نزد چک دولت میں ادا کی جائے گی۔ اہل علاقہ، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب سے جنازے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک دلخراش سانحہ بن کر رہ گیا ہے، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں