جہلم پریس کلب کے ممبر آصف جٹ اور اویس علی کو ڈیجیٹل سرحدوں کے دفاع پر ISPR کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
جہلم(عابد محمودچوہدری) آپریش “بنیانِ مرصوص” کے تحت ڈیجیٹل سرحدوں پر شاندار خدمات انجام دینے والے آصف جٹ اور اویس علی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔
آصف جٹ اور اویس علی نے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر پاکستان کے مفادات کا بھرپور دفاع کیا اور ملکی سالمیت کے خلاف ہونے والی پروپیگنڈا مہمات کا مؤثر جواب دیا۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ISPR نے اُنہیں ایک خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا، جہاں اعلیٰ عسکری حکام نے ان کی حب الوطنی اور ڈیجیٹل مہارت کی تعریف کی۔
یہ اعزاز اُن افراد کی حوصلہ افزائی کی ایک کڑی ہے جو میدانِ جنگ کے ساتھ ساتھ سائبر اسپیس میں بھی ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔
—






