0

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا تھانہ دینہ کا دورہ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو بھی ہمراہ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا تھانہ دینہ کا دورہ، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو بھی ہمراہ

جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) — ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے ہمراہ تھانہ دینہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کی عمارت، ایس آئی پیز پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، اور میس ہال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آر پی او نے تمام افسران کو تھانوں میں صفائی اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو بروقت حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ پولیسنگ کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تھانوں اور دفاتر کے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین پولیس سروسز فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں