0

پولیس تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا مثالی فلاحی اقدام سینٹ تھامس ہائی اسکول کو فرنیچر فراہم، تعلیمی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم قدم

پولیس تحفظ مرکز جہلم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کا مثالی فلاحی اقدام
سینٹ تھامس ہائی اسکول کو فرنیچر فراہم، تعلیمی سہولیات میں بہتری کی جانب اہم قدم

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر قیادت پولیس تحفظ مرکز جہلم نے الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے سینٹ تھامس ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے فرنیچر فراہم کر کے ایک مثالی فلاحی قدم اٹھایا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور ان کے لیے ایک آرام دہ اور سازگار تعلیمی ماحول مہیا کرنا ہے، تاکہ وہ یکسوئی اور سہولت کے ساتھ اپنی تعلیم حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ، پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم اور الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور پولیس و ویلفیئر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ یہ اقدام پولیس اور فلاحی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی روشن مثال ہے جو معاشرے میں تعلیم کے فروغ اور بچوں کی فلاح کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس سماجی خدمت اور عوامی بھلائی کے ہر مثبت کام میں شریک رہے گی۔

یہ اقدام نہ صرف بچوں کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ معاشرے میں پولیس کا ایک مثبت اور معاون کردار بھی اجاگر کرتا ہے، جو کہ عوامی اعتماد کی بحالی اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کی جانب ایک مؤثر قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں