0

جہلم: 26 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش قبرستان سے برآمد – قتل یا خودکشی؟

جہلم: 26 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش قبرستان سے برآمد – قتل یا خودکشی؟


جہلم (عامر کیانی) جہلم کے محلہ مہدی شاہ کے قبرستان سے 26 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ متوفی کی شناخت زین علی کے نام سے ہوئی ہے جو اسی محلے کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق زین علی کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی، اور جائے وقوعہ سے اس کا لباس بھی برآمد ہوا ہے جسے تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق زین علی ایک خوش اخلاق اور نرم مزاج نوجوان تھا اور اس کی اس انداز میں موت نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔ اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ زین کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔

مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد منظر عام پر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں