0

جہلم: یوم تشکر کی مناسبت سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

جہلم: یوم تشکر کی مناسبت سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

جہلم(الیاس صادق وٹو)مئی بروز جمعہ، پاکستان بھر کی طرح جہلم میں بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس جہلم میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ای ٹی او ڈاکٹر منور حسین کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں دفتر کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی اور یوم تشکر کو قومی یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبے کے تحت منایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں