سوہاوہ: ریلوے ٹریک کے قریب حادثہ، 16 سالہ نوجوان جاں بحق
سوہاوہ (فراز بیگ) ریلوے اسٹیشن سوہاوہ کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، نسیم اللہ ولد قسمت اللہ نامی نوجوان ریلوے ٹریک کے قریب کھڑا تھا جب اچانک چلتی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والا نوجوان ڈھوک نلہ، سوہاوہ کا رہائشی تھا۔ حادثے کی اطلاع پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔






