0

جہلم پنجاب حکومت کا جیلوں میں قیدیوں، کو گرمی سے بچاو کےلیے اقدامات کرنے کا فیصلہ

جہلم (الیاس صادق وٹو)جہلم پنجاب حکومت کا جیلوں میں قیدیوں، کو گرمی سے بچاو کےلیے اقدامات کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں شدید گرمی اور حبس بڑھنے کی محکمہ موسمیات کی جانب سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جیلوں میں ہیٹ سٹروک اور لو سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہیں ۔ آئی جی جیل کے حکم پر جیل خانہ جات کے ٹیکنیکل ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے ، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے۔ ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہیٹ سٹروک روم میں آئس ہاکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔ کچن کو ہوا دار بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں فعال رکھے جائیں، اسیران اپنی بارکوں میں یا فیکٹری میں ، سایہ دار جگہ میں رہیں۔ مراسلے میں یہ بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ قیدیوں کیلئے مناسب مقدار میں جان بچانے والی ادویات طبی آلات جیل ہسپتال -میں موجود رکھیں۔ دھوپ میں دوران مشقت اسیران کو چھتری، ٹوپی پہنائی جائے ہیٹ سٹروک متاثرین کو فوری طور پر ہیٹ سٹروک روم میں شفٹ کیا جائے۔ اسیران جیل فارم اور بیرونی پنجہ جات میں صبح 7 تا 10 بجے مشقت کریں گے اور ان کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ریسٹ دی جائے اور پھر شام 4 بجے سے شام 06 بجے تک دوبارہ مشقت کرائی جائے ۔ اسیران کی نگرانی پر مامور اہلکاران کو بھی چھتری ، ٹوپی پہنائی جائے ۔ مراسلے میں یہ بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ واچ ٹاور کے ڈیوٹی پوائنٹ پر بریکٹ فین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ واچ ٹاور، مین وال کے ڈیوٹی پوائنٹ پر واٹر کولر، برف ، گلاس فراہم کیا جائے کچن اندرون پنجه بیرون پنجه، وارڈرز کو کچی لسی ، نمک ، برف، پانی تواتر کے ساتھ مہیا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں