0

تحصیل پنڈ دادن خان میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد منصوبے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دورہ پنڈدادن خان کے موقع پر گفتگو

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دورہ پنڈدادن خان

پنڈدادنخان (ایم سلطان)تحصیل پنڈ دادن خان میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد منصوبے جاری ہیں جس میں بنیادی مرکز صحت کی تزین و آرائش جدید طبی مشینری کی فراہمی اور طبی عملہ کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل پی ڈی خان کے دورہ کے دوران رورل ہیلتھ سینٹر للہ، زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک اور بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ کے مختلف حصوں میں جاری طبی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان نادیہ پروین اور تحصیل پی ڈی خان کے محکمہ صحت کے اعلی افسران و اہلکار بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر جہلم نے رورل ہیلتھ سینٹر للہ میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے شکایات و مسائل معلوم کیے انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر میں لیبارٹری میں ضروری ٹیسٹ اور فارمیسی میں دستیاب ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا للہ میں زیر تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک کی بلڈنگ کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے بلڈنگ کو جلد مکمل کرنے اور جلد از جلد شہریوں کو بہترین علاج گاہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تحصیل پی ڈی خان کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت ٹوبھہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں انچارج مرکز صحت سے طبی سہولیات بارے تفصیلات معلوم کرتے ہوئے مرکز صحت کے مختلف حصوں میں جا کر طبی سہولیات مشینری اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر بنیادی مرکزی صحت ٹوبھہ کی نئی بلڈنگ کے کام کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ7 شہریوں کی شکایات کو دور کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے نئی بلڈنگ کے قیام سے نہ صرف طبی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت بھی میسر آ سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں