جہلم (مستفیض اقبال بخاری )جہلم سرپرست جہلم پریس کلب و سابق صدر جہلم پریس کلب معروف سینئر صحافی محمد امجد بٹ نے کہا ہے کہ ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے، ماں ایک ایسا رشتہ اور ایک ایسا تعلق جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں ، ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے، ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جا سکتا ، ماں سے محبت گود سے لے کر تا قیامت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں مدر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز اعوان ،نائب صدر مرزا قدیر بیگ جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو جوائنٹ سیکرٹری چوھدری تصورحسین صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی۔۔ صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد ۔سینئر صحافی حاجی محمد طاہر ۔سابق صدر جہلم پعیس کلب ملک وسیم اختر ۔ صدر ڈیجیٹل میڈیا فضل خان چیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود آفس سیکرٹری عبدالغفار سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری صدر ڈسٹرکٹث یونین آف جرنلسٹ چوھدری مہربان حسین سید ناصر محمود ۔انیس الرحمن بٹ محترمہ صائمہ سحر سمیت دیگر بھی موجود تھے
محمد امجد بٹ نے کہا کہ ہماری تہذیب کی پوری عمارت ماں کی تعظیم اور اطاعت پر قائم ہےماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان،دین مزہب فرقہ انکار نہیں کرسکتا
0






