جہلم (عابد محمود چوہدری)جہلم پاکستانی ایک غیور قوم ہے، وطن عزیز کا ہر شہری جذبہ جہاد اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے اور اپنی فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معرف سماجی ومذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے پاک فوج کی فتح کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر بھر پور جوابی کارروائی کر کے ناقابل تسخیر قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے جس پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے کیونکہ اس کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے ہر طرح کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے تاریخ رقم کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دیکر ایک بار پھروطن عزیز کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے افواج پاکستان اور غیور عوام دشمن سے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
0






