0

جی ٹی روڈ سے لوہے کے جنگلے غائب، حادثات میں اضافہ

جی ٹی روڈ سے لوہے کے جنگلے غائب، حادثات میں اضافہ

جہلم (مستفیض اقبال بخاری)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی مجرمانہ غفلت کے باعث جی ٹی روڈ پر شہریوں کی حفاظت کے لیے نصب کیے گئے لوہے کے جنگلے بیشتر مقامات سے غائب ہو چکے ہیں۔ یہ جنگلے جی ٹی روڈ جہلم، دینہ، سوہاوہ اور لاہور موڑ کے درمیان نصب کیے گئے تھے تاکہ راہگیروں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے جنگلے چور اور نشئی افراد چوری کر کے مقامی کباڑیوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ کچھ رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ NHA کے متعلقہ افسران نے خود ہی جنگلے وزیرآباد منتقل کر دیے ہیں۔ اس غیر ذمہ داری کے باعث روزانہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، چیئرمین NHA اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور جنگلے دوبارہ نصب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں