0

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی یوتھ ونگ جہلم کی شاندار ریلی

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی یوتھ ونگ جہلم کی شاندار ریلی

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف یوتھ ونگ جہلم کی جانب سے ہزاروں کارکنوں نے زبردست ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی یوتھ ونگ جہلم کے سینئر رہنماؤں سید ابرار حسین شاہ، ذیشان جرال، ملک عدنان (صدر یوتھ ونگ کالا گجراں)، جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ جہلم، اور صدر پی پی 26 مبشر رحمان بٹ نے کی۔

یہ ریلی محض دو گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر نکالی گئی جو کالا گجراں سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے “پاک فوج تیرا اک اشارہ، حاضر لہو ہمارا”، “پاکستان کے لیے جان دے بھی سکتے ہیں، جان لے بھی سکتے ہیں” جیسے پُرجوش نعرے لگائے، اور ملک سے اپنی غیر متزلزل وفاداری اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

سینئر رہنما ملک عدنان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پاک فوج ہمیشہ زندہ باد تھی، ہے اور رہے گی۔ دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ہر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔”

ریلی کا ماحول جوش و جذبے سے بھرپور رہا اور شرکاء نے قومی پرچموں اور بینرز کے ساتھ پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا عملی ثبوت دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں