اسلام آباد (طلحہ راجہ)پاکستان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی رات کو افواج پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔یاد رہے کہ چھ مئی کی رات انڈیا کی فوج کے مطابق پاکستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
انڈین فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ مبینہ عسکریت پسند تنظیموں کے مراکز تھے تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے انڈین لڑاکا طیاروں کو مار گرائے جانے کے دعوے پر انڈیا یا انڈین فضائیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اس حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے انڈین فضائیہ کے طیارے گرانے کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں اور سوشل میڈیا پر رات گئے ہی مختلف دعوے سامنے آنے لگے۔ ایسے میں سرحد کے دونوں جانب سے ان دعووں پر سوالات بھی اٹھے اور جوابی دعوے بھی سامنے آئے۔
تاہم بدھ کے دن انڈیا کے حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے باضابطہ طور پر انڈین فضائیہ کے پانچ طیارے گرانے کا دعویٰ کیا۔
پاکستان فوج کا دعویٰ: ’رفال سمیت پانچ طیارے‘
ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ انڈین فضائیہ کے پانچ گرائے جانے والے طیاروں میں سے ’تین رفال طیارے تھے جبکہ ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’ایک لڑاکا ہیرون ڈرون بھی مار گرایا گیا ہے۔‘
ترجمان پاکستان فوج کے مطابق ’یہ طیارے عمومی طور پر انڈین پنجاب میں بھٹنڈہ، انڈیا کے زیر انتظام جموں میں، دو طیارے اونتی پور کے علاقے میں، ایک اکھنور اور ایک سری نگر میں مار گرایا گیا۔‘ ان میں لڑاکا ڈرون بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر،تصویر کا ذریعہISPR
،تصویر کا کیپشنترجمان پاکستان فوج کے مطابق ’یہ طیارے عمومی طور پر انڈین پنجاب میں بھٹنڈہ، انڈیا کے زیر انتظام جموں میں، دو طیارے اونتی پور کے علاقے میں، ایک اکھنور اور ایک سری نگر میں مار گرایا گیا‘
جو طیارے پاکستان نے مار گرائے اس کی فوٹیج دیکھنے کے لیئے لنک کلک کریں






