معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک نثار کا پاک فوج اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) جہلم کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت، فردوس ہوٹل جی ٹی ایس چوک کے مالک ملک نثار نے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پاک فوج ہمارے ملک کی حفاظت کی ضمانت ہے، ہم ہر محاذ پر اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
اپنے خصوصی بیان میں ملک نثار نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اگر ہماری جان بھی درکار ہوئی تو دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مگر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان ہے تو ہم ہیں، اور پاک فوج ہے تو پاکستان محفوظ ہے۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو، کیونکہ یہی ہماری قومی یکجہتی اور بقا کی ضمانت ہے۔”
ملک نثار کے اس جذبہ حب الوطنی پر عوامی حلقوں نے ان کے عزم کو سراہا اور ان کے بیان کو موجودہ حالات میں ایک مثبت پیغام قرار دیا۔






