ضلع جہلم: کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے – ترجمان ڈی سی جہلم
جہلم (الیاس صادق وٹو) – ڈپٹی کمشنر جہلم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کل بروز جمعرات 8 مئی 2025 کو ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تعطیلات سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ والدین، اساتذہ اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت آگاہ کیا جائے گا، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔






