0

شہر کی تمام یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا سلسلہ جاری ہے

جہلم(عابد محمودچوہدری) شہر کی تمام یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی نگرانی ضلع انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں شہری اپنے ایریا میں صفائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو کسی بھی وقت شکایت درج کرا سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے یونین کونسل نمبر 16 اور 17 کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مصروف عمل راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن کرتے ہوئے صفائی کو یقینی بنایا جائے مختلف علاقوں میں بنے کچرے کے ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر خالی کیا جائے اور شہریوں کو گھروں کا کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی ڈسٹ بن میں ڈالنے کی ترغیب دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں