0

جہلم شہر میں نکاسی آب، تجاوزات کے خاتمے اور تزین و آرائش کے منصوبوں پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی جہلم میثم عباس

جہلم (عابد محمودچوہدری)جہلم شہر میں نکاسی آب، تجاوزات کے خاتمے اور تزین و آرائش کے منصوبوں پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے شہریوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے جہلم شہر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے مشین والا تا سلمان پارس زیر تعمیر نئی سیوریج لائن اور نالوں کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا جبکہ غلہ منڈی میں تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کی شکایات پر تمام قسم کی تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن اور میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ ختم کی گئی تجاوزات دوبارہ لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تمام بازاروں اور ملحقہ گلیوں میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ڈپٹی کمشنر جہلم نے مین بازار میں سیوریج لائن کے بچھانے کے بعد ٹف ٹائل لگانے کے کام کا جائزہ بھی لیا انہوں نے ہدایت کی کہ ٹف ٹائل لگانے کا کام تیز کیا جائے تاکہ بازار میں کاروباری سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں