0

جس معاشرے میں اظہار رائے کی آزادی نہ ہو اس کی حیثیت روح کے بغیر جسم کی مانند ہوتی ہے۔چوہدری عابد چیئرمین جہلم پریس کلب

جہلم(ایم سلطان)چوھدری عابد محمودنے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے جس معاشرے میں اظہار رائے کی آزادی نہ ہو اس کی حیثیت روح کے بغیر جسم کی مانند ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کا کردار قابل تحسین ہے چوھدری عابد محمودنے کہا کہ حکومت کوآزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے تا کہ صحافی برادری آزادانہ طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت تنقید بہتری کی جانب رہنمائی فراہم کرتی ہے اور صحافت کا کردار اسی رہنمائی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ چوھدری عابد محمودنے کیا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں