جہلم (الیاس صادق وٹو)جہلم ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی خصوصی ہدایات پرجہلم اندرون شہر کی سجاوٹ ، خوبصورتی کو بڑھانے اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، میجر اکرم شہید نشان حیدر روڈ ،اولڈ جی ٹی روز شاندار چوک محمدی چوک جی ٹی روڈ جادہ چوک محمدی چوک منڈی مور کچہری چوک کی گرین بیلٹس موسم کی مناسبت سے رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ کی گئی ہیں، جم خانہ کلب روڈ پر شاندار پھولدار پودے لگائے گئے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں اضافے اور سجاوٹ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، شاندار چوک تا جادہ شاندار چوک تا ٹانلیانوالہ تک سٹریٹ لائٹس پول لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ پیر شہاب جی ٹی روڈ سے جادہ تک دونوں اطراف رنگ برنگے پھولوں سے مزین اور آراستہ کیا گیا ہے، موسمی پھولوں کو انتہائی خوب صورت انداز میں لگایا اورسجایا گیا ہے جس سے جہلم شہر کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے، سرسبز ماحول میں بھی مزید بہتری آئی ہے، عوام کو ایک خوبصورت اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس ۔نے کہا کہ، شہر کے پارکوں اور چوراہوں کی رنگ برنگے پھولوں سے سجاوٹ کر کے خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کی تمام گرین بیلٹس پر موسمی پھول لگانے کے ساتھ ساتھ پلا نٹر ز بھی نصب کر رہے ہیں، جس سے سرسبز ماحول برقرار رہے گا اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں اور پارکس کی خوبصورتی اور صفائی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تا کہ عوام کو ایک سرسبز صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
0






