0

جہلم ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا سول ہسپتال دورہ

جہلم(بیورورپورٹ)جہلم ڈپٹی کمشنرسید محمدمیثم عباس کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال کا دورہ مریضوں سے فردا فردا ملاقات کی طبی سہولیات بارے اگاہی حاصل کی تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سید محمد میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سولیات کی بہتری اور عوامی شکایات دور کرنے کے لیے دورہ کیا جہاں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل اور دیگر عملہ نے ڈی سی جہلم کو ہسپتال میں جاری طبی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ڈی سی جہلم نے او پی ڈی میں جا کر علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی ان سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی اور دیگر مسائل بارے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ ہسپتال آنے والے ہر شہری کو بہترین علاج کی سہولت اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ ایم ایس یا محکمہ صحت کے افسران کے علاوہ ڈی سی جہلم کو بھی اپنی شکایت سے اگاہ کر سکتے ہیں۔ بعد ازان ڈی سی جہلم نے شاندار چوک میں واقع ای این ڈی سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ چھوٹے طبی مراکز میں شہریوں کو تمام دستیاب سہولیات ہر صورت فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں