جہلم: تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
جہلم (ایم سلطان)
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






