0

شہر سمیت گردونواح میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہوسکی، سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کررہ

جہلم (ایم سلطان)جہلم
شہر سمیت گردونواح میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہوسکی، سرکاری ریٹ لسٹ مذاق بن کررہ گئی۔ حکومت پنجاب کا غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کو ریلیف دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا ، ذمہ داران نے آنکھیں موند لیں ، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ جہلم شہراور گردو نواح میں نان بائیوں اور ہوٹل مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے، نان اور روٹی کی فروخت سرکاری نرخوں کے برعکس من مرضی کے نرخوں پر فروخت شروع کررکھی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے غریب عوام اور دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کے دعوے حقیقت کا روپ نہ دھار سکے۔ شہر بھر میں نان 25 روپے جبکہ روٹی 20 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، جو کہ سرکاری نرخنامے اور قمیت ایپ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں، جس سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ شہریوں محمد اسلم ، اعظم علی، ملک رزاق ، ملک اکرم ، جمیل خان ، بابا اصغر ، حافظ توصیف شہزاد انور و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں