جہلم (ایم سلطان)جہلم شدید گرمی کے بعد بارشیں برسانے والا سٹم آج سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔ جہلم سمیت پنجاب بھر کے بیشتر اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جہلم میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 سینٹی ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






