0

اہم تقرری۔ پنجاب میں پولیس قیادت تبدیل، عبدالکریم صوبائی پولیس افسر مقرر

لاہور (نمائندہ خصوصی)پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر عبدالکریم کو صوبہ پنجاب کا صوبائی پولیس افسر (PPO) مقرر کر دیا گیا ہے۔


کابینہ سیکرٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالکریم کی یہ تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عبدالکریم اس سے قبل حکومتِ پنجاب کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے پولیس انتظامیہ سے متعلق مختلف اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہیں ایک تجربہ کار پولیس افسر تصور کیا جاتا ہے اور وہ فیلڈ و انتظامی امور میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عبدالکریم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، پولیس نظام میں نظم و ضبط قائم رکھنے اور عوامی تحفظ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں