جہلم (چوہدری عابدمحمود) جہلم ائسکیو سرکل کی سول لائن سب ڈویژن میں کرپشن کا بازار گرم ہوگیا، صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ نے مبینہ طور پر ایکسین کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں اور “کروڑوں روپے کے کھیل” میں مصروف ہیں۔ بجلی کے نئے کنکشن، ٹرانسفارمر کی مرمت اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے لیے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ افسرانِ بالا سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور ائسکیو چیف اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






