0

جہلم شہر سمیت گردونواح میں عید میلادالنبی ﷺ کی آمد آمد، شہر کے بازاروں میں جھنڈوں اور آرائشی سامان کی خرید و فروخت کے لیے عارضی سٹال سج گئے

جہلم (الیون نیوز) جہلم شہر سمیت گردونواح میں عید میلادالنبی کی آمد آمد، شہر کے بازاروں میں جھنڈوں اور آرائشی سامان کی خرید و فروخت کے لیے عارضی سٹال سج گئے۔ نبی کریم ﷺ کا 1500 واں یوم ولادت شایان شان منانے کے لیے شہر اور نواح کے علاقوں میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سڑکوں، بازاروں، سرکاری و نجی عمارتوں پر جھنڈے، نعلین مبارک اور برقی قمقمے آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ بچوں کے لیے عربی لباس اور دیگر آرائشی سامان بھی دستیاب ہے۔ گھروں کی چھتوں اور کاروباری مراکز پر آمد مصطفیٰ ﷺ کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں جبکہ عاشقان مصطفیٰ ﷺ محافل کا انعقاد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں