0

جہلم: 29 مئی کو مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

جہلم: 29 مئی کو مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) آئیسکو (IESCO) آپریشن سرکل جہلم کی جانب سے 29 مئی 2025 بروز جمعرات کو مختلف فیڈرز پر سالانہ دیکھ بھال اور تعمیراتی کام کے سلسلے میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق 11 کے وی فیڈرز پر جاری تعمیراتی کام کے باعث درج ذیل علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی:

1. اے ٹی ایم فیڈر:
وقت: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے
متاثرہ علاقے: اے ٹی ایم مل اور کالونی

2. اکرم شہید فیڈر:
وقت: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے
متاثرہ علاقے: مین بازار، کچہری، کورٹ بار

3. سول لائن فیڈر:
وقت: صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے
متاثرہ علاقے: سول لائن روڈ، بابا کرم شاہ

4. کچہری سوہاوہ فیڈر:
وقت: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے
متاثرہ علاقے: کچہری سوہاوہ اور ملحقہ علاقے

دوسری جانب، کسی بھی گرڈ پاور ٹرانسفارمر کی بندش شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

آئیسکو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عارضی تکلیف کو ادارے کے بہتر سروس فراہمی کے لیے جاری کام کا حصہ سمجھتے ہوئے صبر و تعاون سے کام لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں