جہلم (عابد محمودچوہدری)ضلع جہلم کا ایک اور اعزاز معروف ماہر صحت، پروفیسر ڈاکٹر چوھدری خالد محمود گوندل نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں بطور بیرونی طبی ماہرین پینل کے رکن شمولیت اختیار کر لی ۔ڈاکٹر چوھدری خالد محمود گوندل میڈیکل ایجوکیشن اور صحت کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستان بھر میں طب کے شعبے میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی شمولیت سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، بالخصوص صحت کے معیار، طبی معائنہ جات اور علاج معالجے کے نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کی نگرانی اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے والا خودمختار ادارہ ہے، جو طبی ماہرین کی مشاورت سے پالیسی سازی اور ریگولیشنز تیار کرتا ہے۔
0






