0

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحی صفائی آگاہی مہم، تحصیل دینہ میں شعور اجاگر کرنے کی کاوشیں

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحی صفائی آگاہی مہم، تحصیل دینہ میں شعور اجاگر کرنے کی کاوشیں

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ) — ستھرا پنجاب پروگرام اور عیدالاضحی صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں محکمہ بلدیات و صفائی کے زیر اہتمام کمیونیکیشن و سوشل موبلائزیشن ٹیم نے تحصیل دینہ میں ایک بھرپور آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ اس مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی ستھرائی، خصوصاً عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت اور محفوظ طریقے سے تلفی کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

مہم کے دوران ٹیم نے دینہ بازار اور اردگرد کے علاقوں میں دوکانداروں، خریداروں اور راہگیروں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ ان پمفلٹس میں عیدالاضحی کے دوران صفائی کے اصول، آلائشوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے طریقے، اور متعلقہ سہولیات کے استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ آلائشوں کی بروقت تلفی اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہیلپ لائن 1139، مخصوص موبائل ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فعال کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے وہ اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں یا صفائی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

سوشل موبلائزیشن ٹیم نے عوام کو باور کرایا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور عیدالاضحی جیسے مذہبی تہوار کے دوران صفائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا نہ صرف مذہبی فریضہ ہے بلکہ شہری ذمہ داری بھی ہے۔

عوام نے اس مہم کو سراہا اور حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مہم کے دوران کئی مقامات پر شہریوں نے ٹیم کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صفائی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں