محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری، محمد طاہر کا تبادلہ، محمد عمر شیر چٹھہ کو اضافی چارج سونپ دیا گیا
لاہور (الیون نیوز): حکومتِ پنجاب نے اعلیٰ سطحی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر (PAS/BS-19) کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، محمد طاہر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں وہ آئندہ احکامات کے منتظر رہیں گے۔
اسی نوٹیفکیشن کے تحت محمد عمر شیر چٹھہ (PAS/BS-19)، جو اس وقت ڈائریکٹر جنرل، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔ وہ یہ اضافی ذمہ داری اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ نبھائیں گے، جب تک کہ کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے۔
یہ احکامات گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری کیے گئے، جن پر چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے دستخط کیے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سیکشن آفیسر (سروسز-I)، لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) اشعر جمیل خان کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کی کاپی وفاقی و صوبائی سطح کے تمام متعلقہ محکموں، سیکریٹریز، کمشنرز، اکاؤنٹنٹ جنرل، میڈیا اور پرنٹنگ پریس کو ارسال کی گئی ہے تاکہ اس پر فوری عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔






