0

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک آفس دینہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا ٹریفک آفس دینہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے ٹریفک آفس دینہ کی زیر تعمیر عمارت کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ نئی عمارت کی تعمیر سے شہریوں کو ٹریفک سے متعلق سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پولیس دفاتر میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فارمیشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور عوام سے پولیس کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ پالیسنگ کو مزید موثر اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی عمل کو جلد مکمل کرنے اور معیار کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں