0

جرمنی مسلم لیگ ن جرمنی کے سرپرست ہانور سٹی کی کاروباری شخصیت چوہدری ٹِکاخان گھرمالہ کے بھتیجے چوہدری صغیر زمان گھرمالہ انگلینڈ کے شہر ورنگٹن سٹی کے ڈپٹی مئیر تعینات ہو گئے ،

جہلم (مرزا عبدالجبار)جرمنی مسلم لیگ ن جرمنی کے سرپرست ہانور سٹی کی کاروباری شخصیت چوہدری ٹِکاخان گھرمالہ کے بھتیجے چوہدری صغیر زمان گھرمالہ انگلینڈ کے شہر ورنگٹن سٹی کے ڈپٹی مئیر تعینات ہو گئے ،
ڈپٹی مئیر ورنگٹن سٹی کی اس شاندار نامزدگی اور اہم ذمداری ملنے پر چوہدری ٹکا خان گھرمالہ کے خاندان زمان فیملی کے تمام حلقہ احباب اور رشتہ داروں نے مسرت اور فخر کا اظہار کیا ہے کہ اللّٰہ پاک چوہدری صغیر زمان کو اتنی بڑی عزت اور اعزاز سے نوازا ہے ،
قارئین یہ عزت افزائی اور تعیناتی یقیناً چوہدری صغیر زمان گھرمالہ کی شبانہ روز محنت اور اپنے شہر کی عوام کیلئے بے لوث محبت اور خدمت کا صلہ ہے ، انہوں نے بطور کونسلر ورنگٹن سٹی میں اپنی عوامی خدمات قابلیت اور انقلابی وژن سے لوہا منوایا ہے ، ہم ان کی اس شاندار کامیابی پر برادرم چوہدری ٹِکا خان گھرمالہ اور ڈپٹی مئیر چوہدری صغیر زمان گھرمالہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک صغیر زمان گھرمالہ بھائی کو مزید عزتوں اور رفعتوں سے نوازے ، آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں