0

ٹھٹھی گجراں تا ملوٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر

ٹھٹھی گجراں تا ملوٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر

جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ)ٹھٹھی گجراں، لنگر پور، اور ملوٹ روڈ کی تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ منصوبہ چوہدری فرخ الطاف، ایم این اے، کی خصوصی گرانٹ سے شروع کیا گیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شروع ہونے والا یہ ترقیاتی منصوبہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف سفر میں سہولت میسر آئے گی بلکہ مٹی اور گردوغبار کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی نجات ممکن ہوگی۔

اہل علاقہ نے چوہدری فرخ الطاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے گھنٹوں کا سفر اب منٹوں میں طے ہو سکے گا، اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں