جہلم: بچوں کی لڑائی بڑے تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
جہلم (ملک فدا اعوان ) بلال ٹاؤن جہلم میں معمولی بچوں کی لڑائی بڑے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں حماد طارق نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا دو گروپوں کے درمیان بچوں کی معمولی تکرار کے بعد شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔ اسی دوران ملزم عمران عرف مانی نے فائرنگ کر دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
زخمی حماد طارق کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
—






