0

جہلم غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تواتر کے ساتھ جاری

جہلم (مرزا عبدالجباربیگ)جہلم غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تواتر کے ساتھ جاری۔ جہلم سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ملک بدرکر دیئے گئے ۔باوثوق زرائع کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا۔ 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں زرائع نے بتایا کہ جہلم سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں ۔ تاہم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اس حوالے واضح ہدایات موجود ہیں کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مد نظر رکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں