0

چکوال موڑ سوہاوہ: 4 سالہ بچی کنویں میں گر کر جاں بحق

چکوال موڑ سوہاوہ: 4 سالہ بچی کنویں میں گر کر جاں بحق

(عابد محمودچوہدری)چکوال موڑ سوہاوہ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 4 سالہ بچی کھیلتے ہوئے 40 فٹ گہرے کنویں میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت بھاگ بھری دختر شفاعت کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچی کی لاش کنویں سے نکال لی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔ اہل علاقہ اور رشتہ دار شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ بچی کی معصوم موت نے سب کو غمزدہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں