0

انچارج تھانہ دینہ راجہ ایاز کا کرپشن ۔ جرائم پیشہ عناصر رشوت خوروں کے خلاف دبنگ اعلان: زیرو ٹالرنس پالیسی

انچارج تھانہ دینہ راجہ ایاز کا کرپشن، جرائم پیشہ عناصر اور رشوت خوروں کے خلاف دبنگ اعلان: زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

دینہ (ایم سلطان) انچارج تھانہ دینہ راجہ ایاز نے جرائم، کرپشن اور رشوت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ایک دبنگ اعلان کیا ہے کہ تھانہ دینہ میں اب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر، کرپٹ اہلکار اور رشوت خور کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

راجہ ایاز نے اپنے بیان میں کہا کہ “رشوت لینا اور دینا نہ صرف ایک قانونی جرم ہے بلکہ دینی اور اخلاقی اعتبار سے بھی قابلِ مذمت فعل ہے۔ میں عوام الناس کو یقین دلاتا ہوں کہ تھانہ دینہ میں انصاف میرٹ پر فراہم کیا جائے گا۔ اگر کسی پولیس اہلکار کی جانب سے کسی شہری سے رشوت طلب کی جاتی ہے تو فوری طور پر مجھے براہِ راست اطلاع دی جائے، تاکہ سخت کارروائی کی جا سکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ دینہ کو جرائم سے پاک، عوام دوست اور انصاف پر مبنی ادارہ بنانے کا عزم کر چکے ہیں۔ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کسی کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

راجہ ایاز کا یہ اقدام عوامی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے، اور عوام کو امید ہے کہ ان کی قیادت میں تھانہ دینہ ایک مثالی پولیس اسٹیشن کے طور پر ابھرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں