ریسکیو 1122 کا پاکستان لائف سیور پروگرام، دینی مدارس میں تربیتی سیشنز کا انعقاد


جہلم (عابد محمود چوہدری)ریسکیو 1122 نے موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس کی ہدایات پر جامعہ مساجد اور دینی مدارس میں جمعتہ المبارک کے موقع پر “پاکستان لائف سیور پروگرام” کے تحت تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔
ان سیشنز میں فریکچر مینجمنٹ، ابتدائی طبی امداد، اور ہنگامی انخلاء کی تربیت دی گئی، تاکہ حادثے کی صورت میں مقامی افراد ریسکیو 1122 کی آمد سے قبل زخمیوں کی مدد کر سکیں۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں۔






