0

جہلم روٹس ملینیم سکول میں مونٹیسری گریجویشن تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، محمود صابری اورصاحبزادہ مبارک قاسم تھے

جہلم ( عابد محمودچوہدری)جہلم روٹس ملینیم سکول میں مونٹیسری گریجویشن تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، محمود صابری اورصاحبزادہ مبارک قاسم تھے پروگرام کی میزبانی کے فرائض پریسنل مسز آمنہ فیصل بٹ ، سیکشن ہیڈآمنہ وقاص کیمپس مینجر یاسر منظور سر انجام دیے تفصیلات کے مطابق روٹس ملینیم سکول سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم میں مونٹیسری گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا اور پانچ سال کے بچوں کو مونٹیسری ایڈوانس ایئر سے گریڈ ون پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا، پرنسپل محترمہ امنہ فیصل، سیکشن ہیڈ مس امنہ وقاص ،کیمپس مینجر یاسر منظور نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ویلکم کیا
سکول کی پریپسنل مسز امنہ فیصل بٹ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول کے پانچ سال کے بچوں کو مونٹیسری ایڈوانس ایئر سے گریڈ ون میں پروموٹ ہونے پر بچوں کو اور ان کے والدین اور استاد اکرام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں نے اسکول کے بچوں کو اچھی تعلیم دے کر اج ان کی خود پہچان بنائی کہ ہمارے سکول کے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کی جارہی ہے تاکہ آنے والے کل کو نونہال سکول شہر اور وطن عزیزکانام روشن کرسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں