اسلام آباد (الیون نیوز) پاکستان نے آنکھوں کی صحت سے متعلق عالمی اجلاس میں 2030 تک چھ کروڑ افراد کو آنکھوں کی صحت کی سہولت دینے کا عزم کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں کم از کم 150 اضافی دیہی صحت مراکز کو جدید بنیادی آنکھوں کی دیکھ بھال کے مراکز بنایا جائے گا جہاں تربیت یافتہ ماہر بصارت آنکھوں کا معائنہ، نظر کی جانچ، موتیا، کالا موتیا اور ذیابیطس سے متاثرہ نظر کی جلد تشخیص، کمزور نظر کی دیکھ بھال اور ریفرل کی سہولت دیں گے۔ اس کے ساتھ سرکاری شعبے میں آپٹیکل ٹیکنیشن کی تربیت کے کم از کم چار پروگرام شروع کیے جائیں گے جن سے 2030 تک 200 ٹیکنیشن تیار ہوں گے۔ ایک تجزیے کے مطابق 2026 سے 2030 کے دوران آنکھوں کی صحت پر 148 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 709 ملین ڈالر کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
ماخذ: ڈان









