کوئٹہ (الیون نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز کا جدید 150 بستروں کا اسپتال تکمیل کے قریب ہے اور اس کا افتتاح اسی ماہ متوقع ہے۔ اس اسپتال کے قیام سے بلوچستان کے مریضوں کو دل کی جدید تشخیص اور علاج کی سہولت صوبے کے اندر ہی میسر آئے گی۔ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال خان کو عبوری سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سیٹلائٹ مراکز اور ہر ضلع میں سینے کے درد کے علاج کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
ماخذ: ڈان









