0

کراچی میں ملک کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے، 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی ماربل سٹی انڈسٹریل پارک کی پیشگی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں پائے جانے والے سنگ مرمر اور گرینائٹ کے ذخائر کو جدید طریقوں سے تیار کر کے عالمی مارکیٹ میں برآمد کیا جا سکے گا۔ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔ سرمایہ کاری کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر نے بتایا کہ ماربل سٹی 300 ایکڑ رقبے پر ناردرن بائی پاس کے ساتھ قائم ہوگا اور اس کی تخمینی لاگت 250 ملین ڈالر ہے۔ زمین کی اوسط قیمت تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے فی ایکڑ مقرر کی گئی ہے۔

ماخذ: ڈان، 6 نومبر 2026۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں