0

ایرانی سپریم لیڈر کا عسکری کمانڈرز کو کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم

ایران کے سپریم لیڈر نے عسکری کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری، بھرپور اور جغرافیائی قید سے آزاد جواب دیا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے تنازع کی صورت میں جنگ کے خاتمے کی شرائط اور وقت کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران مغربی ایشیا میں نیا سیاسی اور سیکیورٹی نظام تشکیل دینا چاہتا ہے، اور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ کسی بھی سطح یا نوعیت کے خطرے کا فوری جواب دیا جائے۔ انہوں نے اہداف کے ڈیٹا بیس کو لازمی طور پر اپ ڈیٹ رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ دشمن کے تمام اثاثے ایرانی مسلح افواج کے نشانے پر ہونے چاہئیں۔ ملاقات کے موقع پر کمانڈرز نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فورسز کی تیاریوں پر رپورٹ پیش کی، اور شمال مغربی و جنوب مشرقی سرحدوں پر تعینات دستوں کی حربی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا۔ کمانڈرز نے بتایا کہ جدید جنگی ہتھیاروں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اور سپریم لیڈر کو جدید جاسوسی، معاون اور جنگی ڈرونز کی تیاری پر بھی بریف کیا گیا۔

ماخذ: صارف کی بھیجی ہوئی خبر، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں