جہلم الیون نیوز( ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری اشفاق احمد گجر کی قیادت میں غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
چوہدری اشفاق احمد گجر نے تحصیل پنڈ دادنخان اور جہلم کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گاڑیوں میں جاری غیر قانونی ایل پی جی کاروبار پر چھاپے مارے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کروا دیے ۔ سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے واضحالفاظ میں خبردار کیا کہ جو بھی غیر قانونی کاروبار میں ملوث پایا گیا، اُس کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






