0

ملتان لودھراں دو رویہ سڑک کی منظوری، 62 کلومیٹر منصوبہ 4.6 ارب روپے میں مکمل ہوگا

ملتان (الیون نیوز) وفاقی حکومت نے ملتان سے لودھراں تک 62 کلومیٹر طویل سڑک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے پر 4.6 ارب روپے لاگت آئے گی، جو روڈ مینٹیننس اکاؤنٹ سے فراہم کی جائے گی۔ تعمیراتی کام اگلے ماہ سے شروع ہوگا اور ایک سال کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ منظوری وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر دی۔ اس منصوبے سے ملتان اور لودھراں کے درمیان سفر آسان ہوگا، حادثات میں کمی آئے گی اور علاقے میں تجارت و روزگار کو فروغ ملے گا۔ مقامی شہریوں نے منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ماخذ: ری نیوز، 12 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں