0

ڈنمارک: امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

کوپن ہیگن (الیون نیوز) ڈنمارک کی آزاد رکن پارلیمنٹ تھریسا اسکیوینیئس نے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے ریاست کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ 2023 میں طے پایا تھا اور 2025 میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے اس کی توثیق کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ڈنمارک کے فضائی اڈوں تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل ہے۔ اسکیوینیئس نے مقدمے سے قبل مفت قانونی امداد کے لیے درخواست دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آئین کی خلاف ورزی نہیں کرتا، جبکہ وزارت دفاع کے مطابق ابھی تک کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ہے۔

ماخذ: متعدد ذرائع، 12 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں