0

ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے قومی ٹیسٹ قائم کر دیا، 48 مضامین شامل

اسلام آباد (الیون نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے قومی ٹیسٹ قائم کر دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے نام سے یہ امتحان 48 مضامین میں لیا جائے گا اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے اسے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیصلہ 81 جامعات کے 250 سے زائد ماہرین کی شرکت سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کا افتتاح ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کیا۔ ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جامعات کے وائس چانسلرز نے اس اقدام کی مکمل حمایت کی ہے۔ ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل گزشتہ چھ ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی۔
ماخذ: 24 نیوز، 10 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں